بھٹکل:29/جولائی (ایس اؤنیوز)موڈبیدرے کی آلواس تعلیمی ادارے میں دسویں میں زیر تعلیم طالبہ کاویا کی ہاسٹل میں غیر فطری ہلاکت پر کئی شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، اس سلسلےمیں کاویاکے خاندان کےساتھ انصاف کرنےکامطالبہ لے کر اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد بھٹکل شاخ نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے حکومت کو میمورنڈم سونپاگیا ۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 20جولائی کو کاویا اسکول کے ہاسٹل میں خودکشی کی ہے ، اس غیر فطری مو ت کو قتل کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے، مہلوک طالبہ کے والدین کا بھی کہنا ہے کہ یہ قتل ہے۔ ریاست کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے کی اس ہلاکت کی منصفانہ جانچ کی جائے اور سرپرستوں کی طرف سے کاویا کی موت کو لے کر آلواس کے افسرا ن کے مشکوک رویہ پر الزام لگایا گیا ہے، اور اس سے قبل بھی آلواس میں اسی طرح طلبا کے ہلاک ہونے کا الزام ہے، ان سب کی مناسب جانچ کرتے ہوئے مقتولہ کاویا کے گھروالوں سے انصاف کرنے کی اے بی وی پی نے مانگ کی ہے۔ اے سی دفترکے معاون ایل اے بھٹ نے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر اے بی وی پی کے مقامی سکریٹری لوکیش دیواڑیگا، شہری سکریٹری گجانن نائک، دیواکر نائک، وویک دیواڑیگا، ترومل، شیوراج نائک، نتین نائک وغیرہ موجود تھے۔